اداکار شان شاہد جن کی فلم ضرار جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم کی پرموشنز زوروں سے جاری ہی شان شاہد میڈیا پر انٹرویوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور کررہے ہیں اپنے دل کی باتیں . شان شاہد نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بہت سارے ایسے موضوعات ہیں جن کو ڈائریکٹر ، رائٹرز اور پرڈیوسرز ہاتھ نہیں ڈال رہے. ہارر ہو یا سائنس فکشن بہت کام ہو سکتا ہے لیکن بدقمستی سے ہمارا اس طرف رجحان نہیں ہے.انہوں نے مزید کہا کہ ادھر نہیں جائونگی اور ادھر نہیں جائونگی سے ہم باہر نکلیں تو شاید ایسے موضوعات کی طرف آئیں.شان شاہد کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی ڈسکس کیا جا رہا ہے. کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شاید شان شاہد
کو کراچی کے پروفیشنلز سے کوئی خاص مسئلہ ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شان شاہد نے بالکل ٹھیک کہا ہے ہمیں مختلف قسم کے موضوعات پر فلمیں بنانی چاہیں. یاد رہے کہ شان شاہد کی فلم ضرار سے اداکار پانچ سال کے بعد شوبز میں واپسی کررہے ہیں. شان کا کہنا ہے کہ اگر میرے مداحوں کو مجھ سے محبت ہوئی تو وہ مجھے دیکھنےکےلئے ضرور آئیں گے نہیںمحبت ہوئی تو نہیں آئیں گے.