اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں بڑے پیمانے پر ایس ڈی او سے لے کر چیف انجینئرز تک کئی افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔
باغی ٹی وی: آئیسکو ترجمان کے مطابق دو چیف انجینئرز، 11 سپرٹنڈنٹ انجینئرز، 52 ایکسینز 171 ایس ڈی اوز، 6 ڈی سی ایم، اور 5 ریونیو افسران سمیت 258 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں تبادلے افسران کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے خالصتاً میرٹ پر کئے گئے ہیں، تبادلوں سے ریجن میں جاری بجلی چوروں کے خلاف مہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ بجلی چوری روک تھام کیلئے تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق 1955 افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں اور 21 کو گرفتار کرلیا گیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ کیا اور عائد کیے گئے جرمانے میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوگئے،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سےبجلی چوری کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران 1914 افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے 248 منفی ساکھ والے افسران کوبغیرسفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیاگیا۔








