جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد ھایئکورٹ میں آئیسکو ریونیو بلنگ فراڈ کیس کی سماعت کی.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئیسکوریونیو بلنگ فراڈ کو چیلنج کر دیا گیا ھے, ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست منظور کر لی ھے, عدالت نے آئیسکو،وزارت انرجی،ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو اظہار وجوعہ کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ھے، آئیسکو ملازم نے اپنے وکیل کے ذریعے آئیسکو ریونیو بلنگ فراڈ کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئیسکو اور ایف آئی اے نے ملی بھگت سے 6 ارب روپے سے زائد کے فراڈ کو محدود کرکے 22 کروڑ فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ماتحتوں کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ اس فراڈ میں آئیسکو کے اعلی افسران، سیکورٹیز ایکسچینج، بینکنگ کے اہلکار ملوث تھے،عدالت نے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ھے.