سڈنی : آسٹریلوی ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ صرف ٹی وی بند کردینے سے بھی وزن کم کرنا ممکن ہے، آسٹریلوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوتا یہ ہے کہ اکثر لوگ کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوپاتا کہ وہ کتنی تعداد میں کھانا کھا لیتے ہیں۔

ڈاکٹروں نے نئی تحقیق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبہر اور رات کے کھانے کے وقت ٹی وی دیکھنے یا ریڈیو سننے کی عادت چھوڑ دیں تو صرف ایسا کرنے سے ہی وزن میں کمی آسکتی ہے؟

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دراصل اس کی سب سےبڑی وجہ یہ ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے دوران کھانا کھاتے وقت آپ اپنے چبانے کی آواز نہ تو سن پاتے ہیں اور نہ ہی اس کی جانب دیہان دیتے ہیں۔لیکن اگر آپ یہ عادت چھوڑ دیں تو آپ کے چبانے کی آواز آپ کو زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ بنانے نہیں دیتی۔

Shares: