مظفرآباد:کشمیریوں کے لیے اگرکسی نے کچھ کیا ہےتو وہ پیپلزپارٹی ہے:اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگرکسی نے کشمیریوں کے لیے کچھ سوچا ہے تووہ پیپلزپارٹی ہے
بلاول بھٹو نے حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 3 سال میں عمران خان نے کشمیر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی،
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بڑی حیرانی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کو نااہل نہیں کیا تو الیکشن متنازع ہوں گے،
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ان کی مقبولیت کی صورت حال یہ ہےکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے اُس وزیر کا استقبال کیا،
بلاول بھٹو نے علی امین گنڈا پورکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی،
بلاول بھٹونے اس موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی جماعت نہیں،پیپلزپارٹی کل کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی