سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی شخص کی قلفی بیچتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پاکستان کی سڑکوں پر قلفی بیچ رہا ہے اور اس ویڈیو کی جانب لوگوں کی توجہ قلفی بیچنے والے شخص کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت نے مبذول کرائی ہے۔


اس وائرل ویڈیو میں پنجاب کے علاقے ساہیوال سے تعلق رکھنے والا شخص اپنے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے مسلسل کھویا قلفی کی آواز لگاتا نظرآ رہا ہے جبکہ وہ شخص اپنے خوبصورت اسٹائل اور آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتےبھی دیکھا جاسکتا ہے، اور گانے کی طرز، لہک لہک کر اپنی قلفی بیچنے کی کوشش میں مگن ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز
کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ اور ایک صارف نے لکھا کہ جو بائیڈن سے اقتدار کھونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں نئی ​​نوکری مل گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسرے امریکن نے لکھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں پیدا ہو ا ہوتا تو آج قلفی بیچ رہا ہوتا.

Shares: