میرپور خاص ، باغی ٹی وی (نامہ نگارسید شاہزہب شاہ) پڑھے گا تو آگے بڑھے گا سندھ ،صرف سلوگن ہی رہ گیا – محمد علی
تفصیل کے مطابق پہلے تعلیمی افسران اسکولوں کا دورہ کرتے تھے پر اب نہیں،ان خیالات کا اظہار معروف سوشل ورکر اور یوسی چیئرمین محمد علی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول گلشن لطیف میں سالانہ امتحان 2023 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
گورنمنٹ پرائمری اسکول گلشن لطیف میں سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان اور پروقار رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص چیئرمین حاجی محمد علی تھے جبکہ صاحبزادہ حسنین راجپوت بھی ان کے ہمراہ تھے ، مہمانان گرامی کی آمد پر بچوں نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور گلدستے پیش کیے اس والہانہ استقبال کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا کمپیئرنگ کے فرائض محمد اعظم مغل نے انجام دئیے اسکول کے ہیڈ ماسٹر رضوان قریشی نے مہمانان گرامی کیلئے استقبالیہ کلمات کہےاور اسکول کے طلباء وطالبات نےویلکم اور دیگر ٹیبلو پیش کیے اسی دوران مہمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، چیئرمین حاجی محمد علی کی جانب سے ویلکم ٹیبلو کرنے پر پانچ ہزار روپے کیش انعام دیا –

Shares:








