سیالکوٹ :درندگی کی انتہا،10 روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ بچے کی لاش کے ٹکڑے برآمد

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض) پسرور میں درندگی کی انتہا،10 روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ بچے کی لاش کے ٹکڑے برآمد
تفصیل کے مطابق انتہائی دلخراش واقعہ پسرور کے نواحی گاؤں لنگے کے محنت کش محمد شفیع اللہ کے اغواء ہونے والے کمسن بچے کی لاش نواحی گاؤں سلیمکے کےکھیتوں سے برآمد ہوئی۔ 11 سالہ بچہ زاہد 10 روز قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔ تھانہ بڈیانہ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا.. زاہد کی لاش 10 روز بعد سلیمکے گاؤں کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔درندہ صفت ملزمان نے بچے کو قتل کرکے نعش کے ٹکرے ٹکرے کرکے کھیتوں میں پھینک گئے تھے ۔ ناقابل شناخت بچے کی نعش کی شناخت والدین نے اسکے کپڑوں سے کی. تھانہ بڈیانہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Leave a reply