اسلام آباد:افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پولیس کے 300اہلکار بنی گالہ بھیجے گئے ہیں۔جبکہ ایسا نہیں ہے ، یہ کہناتھا اسلام آباد پولیس کا ، اس کے علاوہ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس بنی گالہ اورمضافات میں معمول کی ذمہ داریاں نبھارہےہیں :افواہوں پر کان نہ دھریں

عمران خان کی گرفتاری کی حوالے سے خبروں پرہونے والے ردعمل کے بعد پولیس کی طرف سے ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور بے بنیاد ہیں۔بنی گالہ معمول کی ڈیوٹی بھیجی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔ سابق وزیراعظم پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔

 

 

ترجمان کے مطابق عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Shares: