اسلام آباد: سکھوں نے بھارت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ، پارلیمانی سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سردار رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا، نمائشی ہاکی میچ میں سابق اولمپئنز اور نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی، پارلیمانی سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سردار رنجیت سنگھ مہمان خصوصی تھے۔
کے پی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری سردار رنجیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری سکھ قوم پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی








