سرینگر : بھارت یہ یاد رکھ لے کہ اگر وہ اپنی ساری افواج بھی کشمیر میں تعینات کردے اور کشمیریوں کو دبانا چاہیے ، کشمیریوں کی منزل پھر بھی آزادی ہوگی ، آزادی ہوگی ، ازادی ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پوری فوج کشمیر میں تعینات کردے تب بھی کشمیری اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سنگینوں کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور مظلوم کشمیری عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہاکہ ہم بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حقوق پرشب خون مارنے پرخاموش بیٹھ کر دشمن کے لیے ترنوالہ نہیں بن سکتے بلکہ قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ننگی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہوکراپنی استطاعت کے مطابق مزاحمت کے اس کاررواں میں شامل رہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے کہاکہ پرامن احتجاج، جلسے جلوس معمول ہونا چاہیے۔ تخریب کاری اور تشدد سے دشمن کو ہمیں جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا بہانہ مل جاتا ہے اس طرح کا کوئی بھی موقع ہم فراہم کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین، خاص کر پولیس کے اہلکار اپنی غیرت اور حمیت کا مظاہرہ کریں۔ انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ اپنے ہی لوگوں کو تہہ تیغ کرنے کے باوجود بھارت ا ن پر بھروسہ نہیں کرتا اور انہیں غیر مسلح کرکے پوری کمانڈ اپنے فوجیوں کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے کہا کہ پوری ریاست کو ایک قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کشمیر کے چپے چپے سے تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن اس ظلم وبربریت سے باہر کی دنیا کو بے خبر رکھنے کا پورا انتظام کیا گیاہے۔ ریاست کے مواصلاتی نظام کو بند کرکے یہاں ہورہے ظلم وجبر کو چھپانے کے عامرانہ حربوں کے ساتھ ساتھ ہمارے مقامی میڈیا پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے.

وہ اسرائیل کے نقش قدم پراور اس کے آشیرواد سے یہاں کی شناخت، یہاں کی پہچان اور یہاں کے آپسی بھائی چارے کو نشانہ بنانا چاہتا ہے،بھارت کی اس سازش کے خلاف ہر ایک کو اپنی ڈیموگرافی اور اپنا تشخص بچانے کے لیے اس تحریک مزاحمت کا ساتھ دینا ہوگا۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ اگر وہ 10لاکھ کے بجائے اپنی پوری فوج بھی یہاں لاکر رکھے تب بھی یہاں کے عوام اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

Shares: