راوالپنڈی : بھارت پاکستان کے جوابی وار کے لیے تیار رہے ، اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پھرپاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔بھارت کو یہ پیغام میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا جھوٹ سے لائن آف کنٹرول پر کوئی کارروائی کرنے کا بہانہ تراش رہا ہے, بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا،
Usual blatant lies. An attempt to carve out causes belli for a misadventure to divert world attention from precarious situation & atrocities in IOJ&K. While IOJ&K faces media blackout, AJ&K is open to foreign media & UNMOGIP to visit place of their own choosing. Can you do same? https://t.co/dVVMVxcKIs
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 8, 2019
بھارتی سازشوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہوگیا۔میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہناتھا کہ بھارت کی کشمیر کی مخدوش صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی،
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کا مبصرگروپ آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہےلیکن کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟؟