لاہور:کسی ڈسٹرکٹ کے کمیشنرزپیٹرول پمپ پردکھائی نہیں دے رہے،جوہرروزغریب کی ریڑھی الٹ کرقانون نافذ کررہے ہوتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق ملک میں پٹرول غائب : تو غائب ہیں ڈی سی اوراے سی بھی ، پھرعوام کس کے پاس جائیں‌،باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ملک میں پٹرول کی قلت کے ساتھ ساتھ ایک اورمعاملہ بھی زیربحث آرہا ہے ،

اطلاعات کے مطابق عوام اس وقت پٹرول کی وجہ سے تو پریشان ہی ہیں‌مگرزیادہ پریشانی اس وقت بڑھ جاتی ہے جب ان کو کے افسران اعلی نہیں‌مل پاتے

باغی ٹی وی کے مطابق ایک طرف تو عوام کو پٹرول نہیں مل رہا تو دوسری طرف عوام کو ان کے ذمہ دارافسران بھی نہیں مل رہے ، کسی بھی ضلع کا افسراعلیٰ جسے ڈی سی اوراے سی بھی عوام کی خبر تک نہیں لے رہے ، کوئی افسرکسی پٹرول پمپ پرجاکرکسی پٹرول پمپ یا وہاں موجود عوام سے نہیں پوچھ رہا کہ ان کو کیا مسائل ہیں‌

ذرائع کا کہنا ہےکہ عوام کو اپنے افسران اعلیٰ سے شکوہ ہے کہ وہ عوام کے مسائل پرتوجہ نہیں دے رہے ، ان کو چاہیے کہ وہ عوام کی خبرلیں اورپٹرول مالکان کے خلاف ایکشن لیں‌

Shares: