صنعا:اگرسعودی عرب نےاسرائیل پربمباری کی توہم سعودی عرب کومیزائیلوں سےتباہ کریں گےیانہیں؟ اہم یمنی رہنما نے اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق یمن نےغاصب اسرائیل پر حملے کی صورت میں سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائی روک دیئے جانے کی پیشکش کی ہے
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے سعودی عرب کو یمن کے نہتے شہریوں کی بجائے صیہونی حکومت پر بمباری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمدعلی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر جارحیت اور بمباری بند کرے اور یہ کام صیہونی حکومت کے خلاف انجام دے کہ جو فلسطین پر بمباری کررہی ہے۔
محمد علی الحوثی نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور سعودی عرب کے سکوت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کو چاہیے کہ یمن کی بجائے غاصب اسرائیلی ریاست کو اپنی بمباری کا نشانہ بنائے۔محمد علی الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب ایسا کرتا ہے تو ہم سعودی عرب کے خلاف اپنے جوابی حملے بند کردیں گے۔








