لاہور:ٹانگ ٹوٹی ہے تو کیا ہوا شادی لیٹ نہیں کروں گا، ٹوٹی ٹانگ کے ساتھ دلہا دلہن لینےپہنچ گیا ،اطلاعات کے مطابق ٹوٹی ٹانگ سے شادی کوبروقت کرنے والے نوجوان کے بارے میں اس وقت سوشل میڈیا پرایک طوفان برپا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق یہ نوجوان جس کی شادی سے ایک دن قبل ٹانگ ٹوٹ گئی تھی ، گھروالوں کی طرف سے شادی موخرکرنے کی تجویزمسترد کرتے ہوئے اس نوجوان نے اگلے ہی دن بارات لے جانے کا عزم کیا اورپھرشدید زخمی حالت میٰں بارات لیکراپنی دلنہیا کولینے کے لیے سیالکوٹ پہنچ گیا
https://twitter.com/Taahaa_/status/1293496333333082114
ادھرذرائع کے مطابق اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ ٹوٹی ٹانگ کو شادی میں روکاٹ نہیں بننے دے گا ، اس کے اس عزم کا اظہاراس کی شادی میں دلہا بننے کے بعد کی تصویروں سے لگایا جاسکتا ہے
ذرائع کے مطابق اس نوجوان کے دوست احباب نے اسے اٹھاکرگاڑی میںبٹھایا اورپھریہ بارات سیالکوٹ پہنچی جہاں سے دلنہیا کو لیکرگھر پہنچنے کے بعد ان کے گھرمیں بہت زیادہ خوشی کا سامان تھا