اپوزیشن نے استعفے دیے تو الیکشن کراؤں گا:مجھے بھی اچھے لوگوں کی ضرورت ہے: وزیراعظم کا اعلان

0
50

اسلام آباد :اپوزیشن نے استعفے دیے تو الیکشن کراؤں گا:مجھے بھی اچھے لوگوں کی ضرورت ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے اسمبلیوں سے ممکنہ استعفوں کی دھمکی پر اعلان کیا ہے کہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں اور انہوں نے استعفے دیے تو الیکشن کرادوں گا۔

ذرائع کے مطابق آج پھر وزیراعظم عمران خان نے اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات کی اور ملکی حالات پربریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی لیکن روکیں گے بھی نہیں، کورونا کو عام آدمی اور اپوزیشن سنجیدہ نہیں لے رہی۔

اس گفتگو میں وزیراعظم نے اپوزیشن کی پاکستان مخالف تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان لوگوں کے مقدمات عدالتوں میں یہ ملک میں مسائل پید کرہےہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں، اپوزیشن ہمیں الجھاناچاہتی ہے جو جو استعفیٰ دے گا، اس حلقے میں ضمنی انتخابات کرادیں گے، استعفے دینا اپوزیشن کا حق ہے تاہم این آر او اور کرپشن کے علاوہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی، کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی ۔

وزیراعظم نے انکشاف کیاکہ چند ملکی اتحاد پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا، عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا کرکےانہیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سارے عمل کے پیچھے ایک پورا پلان موجود ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بھی جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھی کوئی سورس ہے ، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سول ملٹری تعلقات بہت اچھےہیں،ہم ایک پیج پرہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ چند طاقتور لوگ اپنے مقدمات کو ختم کروانا چاہتے ہیں اوریہ چاہتے ہیں کہ جوکچھ انہوں نے لوٹا ہے وہ واپس نہ لیا جائے اورنہ ہی جرم کی سزا دی جائے ، وزیراعظم نے کہاکہ وہ سن لیں کہ قانون کے سامنے سب کو جواب دہ ہونا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ بھی چاہتے کہ یہ استعفے دیں اورحکومت نئے الیکشن کروا کردے تاکہ اچھے لوگ سامنے ائیں اوروہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں

Leave a reply