‏اگر عوام کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا تو لوگوں کو بتا دیں تاکہ وہ اپنی حفاظت کا بندوبست کر لیں:عبداللہ گل

0
40

لاہور:‏اگر عوام کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا تو لوگوں کو بتا دیں تاکہ وہ اپنی حفاظت کا بندوبست کر لیں:اطلاعات کے مطابق عبداللہ گل نے سی سی پی او لاہور کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ‏اگر عوام کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا تو لوگوں کو بتا دیں تاکہ وہ اپنی حفاظت کا بندوبست کر لیں

عبداللہ گل نے کہا ہےکہ یہ کیسی دلیل یا منطق ہے کہ خواتین موٹروے پراکیلے رات گئے سفرنہ کریں ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی ملک میں اگرایک خاتون ضرورت کے مطابق مجبوری کے تحت سفرنہیں کرسکتی توپھروہ کیا کرے ،

عبداللہ گل نے مزید کہا کہ کہ سچ بات یہ ہے کہ اگر عوام کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا تو لوگوں کو بتا دیں تاکہ وہ اپنی حفاظت کا بندوبست کر لیں وگرنہ موٹروے پولیس اپنی حدود کا تعین کرتے رہنگے اور ہوا کی بیٹی کی عزت کی حدود پار ہوتی رہیں گی

عبداللہ گل نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ‏یہ تمام واقعات اشارہ دے رہے ہیں کہ حفاظت،کفالت،عدالت کا سسٹم فیل ہو چکا ہے ، اب یہ ضرورت بن گئی ہےکہ ‏چہرے نہیں نظام بدلو ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی سی پی او نے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائی ایک مظلوم عورت کی توہین کی ہے

Leave a reply