اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پھرمافیا جیت گیا ، حکومت ہارگئی
لاہور:اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پھرمافیا جیت گیا ، حکومت ہارگئی ،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ملک میں پٹرول کی شدید قلت ہے وہاں یہ خبریں بھی سننے کو مل رہی ہیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے بعض سنیئرمبصرین کا کہنا ہے کہ اگرایسے ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب سب کے لیے واضح ہے ،
دوسری طرف یہ بھی بحث بھی ایوانوں میں چل رہی ہے کہ اگرقیمتیں فوری نہ بڑھانےپرآئل مافیاکی طرف سےبدترین قلت پیدا کرنےکےامکانات تھے جو کہ حکومت کی مقبولیت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتے تھے
جبکہ بعض ذرائع اس بات پربھی حکومت سے نالاں ہیں کہ حکومت ایک ماہ میں آئل مافیاسےعوام کوسستاپیٹرول فراہم کرنےمیں ناکام رہی،
جبکہ دوسری طرف یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ اگرقیمتیں بڑھتی ہیں تو پھر آئل مافیاکی طرف سےسستاپیٹرول ذخائرمیں رکھنےسےاربوں روپےکافائدہ ہوگا
اس پربعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پھراگرحکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرتی ہے توپھراس کا صاف مطلب یہی ہے کہ مافیا جیت گیا اورحکومت ہارگئی ، کیونکہ اس فیصلے سے مافیا کے پاس ذخیرہ پٹرول مین بڑی بچت آنے کا فیصلہ ہے
دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات بڑھانے کی یہ دلیل پیش کی جارہی ہے کہ صنعتی شعبےکی طرف سےحکومت پرگیس کی قیمت میں فوری کمی کادباؤتھا،جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےگیس کی قیمت برقراررکھنےمیں مددملے گی