لاہور:وزیراعظم نے ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ وزیراعظم نے ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا۔

عظمی بخاری سینیٹ الیکشن میں نوٹوں کے ذریعے ممبران کی خریدوفروخت کوجائزقراردینے کے لیےجوازپیش کرتی ہیں کہ اگروزیراعظم ترقیاتی فنڈزکی رشوت دے سکتے ہیں توہم کیوں نہیں کرسکتے:

عظمیٰ‌بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس ان کے خلاف مکمل ثبوت موجود ہیں، ن لیگ سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کے الیکشن سے پہلے سیاسی رشوت کے طور پرترقیاتی فنڈز کے استعمال کا نوٹس لے۔

Shares: