کوئٹہ :حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاون کرینگے:اطلاعات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہےبلوچستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئےلوگوں نے تیسری لہر کو سیریس نہیں لیا،

ترجمان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ تیسری لہر پہلے دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہیںایس او پیز پر عملدرآمد سے کیسز کم ہوئےگزشتہ روز کیسز میں 9 فیصد اضافہ ہوافاطمہ جناح ہسپتال میں تمام وارڈ بھر چکے ہیںحکومت نے 15 روز کیلئے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیاعلماء کرام کورونا کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں برطانوی وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ویکسئن سے کیسز کم نہیں جبکہ ماسک پہننے سے کم ہورہے ہیں،

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری پہلی ترجیح عوام کی زندگی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاون کرینگےایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو صرف جرمانہ نہیں بلکہ سزا بھی دینگے،جس تعلیمی ادارے میں زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اسے بند کررہے ہیں،اگر صورتحال گھمبیر ہوئی تو سخت فیصلے کرینگےہم اپنے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروائینگے۔

Shares: