امریکہ نے مدد نہ کی تواسرائیل مٹ جائے گا:مسلم دنیا پردباوکے لیےاسرائیل کی مدد ضروری ہے:مائیک پومپیو

0
57

واشنگٹن :امریکہ نے مدد نہ کی تواسرائیل مٹ جائے گا:مسلم دنیا پردباوکے لیےاسرائیل کی مدد ضروری ہے:،اطلاعات کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی "کمزور” ہے اور اسے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے

ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان پومپیو نے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی کمزور ہے جو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور دنیا کے لیے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ امریکی قیادت کو واضح کرنا چاہیئےکہ ہم غیر متزلزل انداز میں اپنے اتحادی اور دوست اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

جمعرات کے روز امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب اور مصر سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ خطے کے رہ نماؤں سے مزید بات چیت کی توقع کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی رہائشی علاقوں پر حماس کے راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کے دفاع کا حق دیتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں ہونے والے تشدد کو ختم کرنے میں عرب ممالک اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Leave a reply