اسلام آباد: پاکستان امن کا داعی ہے ، اس کے باوجود اگر دشمن نے جنگ کی غلطی کی تو پھر یاد رکھیں یہ ایک ایسی جنگ ہو گی جس کی شدت،حدت اور تپش دینا کا ہر دارلخلافہ محسوس کرے گا،وفاقی وزیر نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پھر کوئی بچ نہیں پائے گا ، انہوںنے کہا کہ چاہے لندن ہو ہا واشنگٹن، ریاض ہو یا تہران ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکہ ہے۔ بھارت کے سپر پاور بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے صدیوں پیچھے چلا جائیگا،
ایک ایسی جنگ جس کی شدت،حدت اور تپش دینا کا ہر دارلخلافہ محسوس کرے گا، چاہے لندن ہو ہا واشنگٹن، ریاض ہو یا تہران ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکہ ہے۔ بھارت کے سپر پاور بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے صدیوں پیچھے چلا جائیگا،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا دوبارہ زیر بحث آنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے. اس سلسلے میں حکومت کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، اقوام متحدہ میں مودی حکومت کو منہ کی کھانی پڑی، لیکن اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہیں ، دینا کو بتانا ضروری ہے اگر مودی حکومت کشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہیں لیتی تو اس کا انجام ایک بھیانک جنگ ہو گا،