اگرہم اکھٹےنہ ہوئےتوعمران خان ہمیں نہیں چھوڑےگا :نوازشریف نےزرداری اورمولانا کومنانے کا فیصلہ کرلیا

0
51

لندن :اگرہم اکھٹے نہ ہوئے توعمران خان ہمیں نہیں چھوڑےگا:نوازشریف نے زرداری اورمولانا کومنانے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم میں ٹوٹ پھوٹ اورآپس میں گہرے اختلافات نے لندن میں آرام فرما نوازشریف بے آرام ہوگئے ہیں اوراطلاعات کے مطابق ان کی بے چینی کی کوئی انتہا نہیں ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف پی ڈی ایم اتحاد میں دراڑ پربڑے پریشان ہیں اوراب انہوں نے اپنے سابقہ عہد کوپھر سے اپنانے کافیصلہ کیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف کا خیال ہے کہ اگرعمران خان کواقتدار سے الگ نہ کیا گیا تو یہ ان کو نہیں چھوڑے گے ، یہ پیغام نوازشریف پہلے بھی دے چکے ہیں اوراب پھریہ دہائی آصف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمن کے کانوں تک پہنچائیں گے

اس سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں لانگ مارچ کی تاریخ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خود رابطےکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں موجود ن لیگ کے قائد نواز شریف خود آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف پیپلزپارٹی کی قیادت کو استعفوں اور لانگ مارچ پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ن لیگ نے کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں اور لانگ مارچ پر بھی اپنا واضح مؤقف پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق کل کے متوقع فون یا رابطے سے نوازشریف کو مایوسی ہوگی کیوں کہ آصف علی زرداری تمام تراختلافات اورمشکات کے جمہوری سسٹم کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے

Leave a reply