لاہور :ایف بی آر کی طرف سے سیمناگھروں کے لیے ٹیکس وصولیوں کا نیا طریقہ کار آگیا ہے، اطلاعات کےمطابق محکمہ ایکسائز نے سینما گھروں سے ٹیکس وصولی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹیکس انسپکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دیں، سینما مالکان کو ای ڈی فور رجسٹر ترتیب کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

سینما گھروں پر ٹیکس کی معافی کے بعد 2016 میں دوبارہ سے ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری ہوئے لیکن تین سال تک التواء کا شکار رہے۔سبھی انسپکٹرز نے سینما مالکان کو ای ڈی فور رجسٹرز بھی ترتیب دینے کا کہہ دیا ہے۔

دوسری جانب سینما مالکان موجودہ حالات کے پیش نظر ٹیکس دینے سے کترا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر لیا جائے گا یا فکس ٹیکس کی وصولی ہوگی،2012 کے بعد اب 2019 میں سینما گھروں سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Shares: