لاہور:ادلے کا بدلہ حنا بٹ کو زبردست جواب،مریم نوازکا وکیل بننا مہنگا پڑگیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی ن لیگ کی متحرک ورکر،رکن اسمبلی حنا پرویزبٹ کوجارحانہ زبان استعمال کرنے پرسخت جواب ملا ، جواب میں وہی الفاظ استعمال کئے گئے جو حناپرویز بٹ نے دوسروں‌کے لیے کیئے تھے

 

 

حنا پرویز بٹ کی طرف سے جارحانہ الفاظ کے انتخاب کے بعد عفت حسن رضوی نے ایک خوبصورت جواب دے کر حساب برابر کردیا ہے ،عفت رضوی کہتی ہیں‌کہ آپ نے کبھی یوں بھی سوچنے کی کوشش کی کہ ایک (بظاہر جمہوری) سیاسی جماعت کی جانب سے وزیراعظم پاکستان آپ بھی بن سکتی ہیں؟ یا آپ سی باصلاحیت سیاسی کارکن کو بس مرچوں کے استعمال تک محدود رکھا گیا ہے

یاد رہے کہ اس سے پہلے حناپرویز بٹ نے پہلے شرارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے مریم بی بی کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا کر دی کچھ لوگوں کو جیسے مرچیں لگ گئیں۔میں ان لوگوں کی تکلیف سمجھ سکتی ہوں۔انشا اللہ ایک وقت آئے گا جب مریم نواز وزیراعظم بنیں گی تو ان لوگوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوگا۔۔مریم نواز ہمارا فخر ہیں

Shares: