اداکارہ مشی خان جو اکثر مختلف ایشوز کو ڈسکس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور عمران خان کی بہت بڑی حامی ہیں، عمران خان کے خلاف کوئی رتی برابر بھی بات کرے تو اس پر برس پڑتی ہیں. مشی خان نے حال ہی میں ایک وڈیو بنا کر انسٹاگرام پر ڈالی اور اس میں کہا کہ آج کل پاڈکاسٹ کا دور ہے ، اور میں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک کلپ دیکھا ہے جس میں منصور علی خان عفت عمر کو انٹرویو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کیسے سنائپرز تھے جو عمران خان کو ٹھیک طرح سے گولی بھی نہ مار سکے ، مشی خان نے مزید کہا
کہ عفت تمہیں تو کسی ادارے میں ہونا چاہیے جہاں تم گولیاں چیک کرتی رہو. تمہارے منہ میں خاک ، عمران بچ گئے ہیں اور زلت ، زندگی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے اگر تمہارا اس پر یقین ہے تو. انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان اور عفت عمر کو عمران خان پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا دونوں صبح سے شام تک عمران خان کے خلاف ہی بولتی رہتی ہیں. ان کا ٹویٹر تو چلتا ہی عمران خان پر تنقید کے سہارے ہے. انہوںنے کہا کہ بھئی آپ دونوں اسکے علاوہ بھی کچھ کرلیں.