عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر

اداکارہ عفت عمر کا احمد علی بٹ کے ساتھ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ عمران خان فتنے نے ملک میں اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے لہذا نوازشریف کو چاہیے کہ وہ فی الحال ملک میں نہ آئیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے نعمان اعجاز کا جو انٹرویو کیا تھا وہ بالکل ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا تھا نعمان اعجاز نے جواب بھی ہلکے پھلکے انداز میں دئیے تھے جس کا بعد میں ایشو بنایا گیا صرف اس لئے کیونکہ وہ انٹرویو میں نے کیا تھا اور اس زمانے میں پی ٹی آئی والے میرے خلاف ایک مہم چلا رہے تھے. اداکارہ نے

کہا کہ میری خود کی بیٹی بائیس سال کی ہے تو میں کیسے یہ سوچ سکتی ہوں کہ مجھے ہیروئین کے کردار ملیں گے. ہر عمر کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں لہذا میں عمر کے ساتھ ساتھ چلنے کو ترجیح دیتی ہوں . مجھے کسی قسم کی احساس کمتری نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فیروز خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا اور ایک سین میں انہوں نے مجھے تھپڑ مارنا تھا میں نے بہت منع کیا کہ اس طرح نہ کریں لیکن ڈائریکٹر اور اداکار نے میری نہ مانی جب سین آن ائیر گیا تو اس پربہت زیادہ تنقید ہوئی. اگر میں نے اس ڈرامے کو کرنے کی کمنٹمنٹ نہ کی ہوتی تو شاید ڈرامہ چھوڑ کر چلی جاتی.

Comments are closed.