اداکارہ و ماڈل عفت عمر جو کسی وقت میں پاکستان تحریک انصاف کے حق میں تھیں اب وہ پی ٹی آئی کے خلاف نظر آتی ہیں اسکی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ وہ نہیں ہیں جو وہ تقاریر میں خود کے بارے میں بتاتے رہے.عفت عمر کو عمران خان کی پالیسیوں اور یوٹرنز پر تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے. گزشتہ روز ہوئے ضمنی انتخابات ان کے نتائج نے سب کو حیران پریشان کر دیا پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کر دیا اس جیت پر عمران خان کے مخالفین نے جہاں ان کو مبارکباد دی وہیں عفت عمر جو ان کی اس وقت سخت ترین ناقد ہیں انہوں نے بھی ان کی جیت کا
اعتراف کیا اور انہوں نے کہا کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے.ا ن کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ عوامی رائے اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اگر اکثریت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے تو پھر یہی کہوں گی کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے. یاد رہے کہ عفت عمر نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جس طرح کے ڈرامے بن رہے ہیں یا کام ہو رہا ہے وہ نہیں کر سکتیں.عفت عمر حال ہی میں فلم لندن نہیں جائونگا میں کبری خان کی ماں کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئی ہیں.انہوں نے اداکاری کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا فوکس سیاسی تبصروں پر کر دیا ہے چند روز پہلے وہ تجزیہ کار کے طور پر معروف اینکر عاصمہ شیرازی کے پروگرا م میںشرکت کرتی بھی دکھائی دیں.