سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو ماضی کے اداکار راحت کاظمی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا سامنا بنایا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکارہ و میزبان عفت عمر کو ایک سال قبل اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں اداکار شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین سے معاشقے کرنے کا اعتراف کرتے دکھائی دئیے تھے۔

نعمان اعجاز کی مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی عفت عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک شادی شدہ مرد کی جانب سے بیوی کو دھوکا دینے کا اعتراف کرنے پر ٹوکا کیوں نہیں؟

لیکن اب خود عفت عمر کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عفت عمر نے اگست 2019 میں فلم ہیر مان جا کی کاسٹ کا انٹرویو کیا تھا جس کی ایک ویڈیو کلپ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی جسے اب دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ کی شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو اب بھی اداکارہ کے انسٹاگرام پر موجود ہے جس میں وہ ہنستے ہوئے اعتراف کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے ننگے پاؤں کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کا بار بار ری ٹیک کرواکر راحت کاظمی کو گلے لگایا۔
https://www.instagram.com/p/B8yNgp-JnnF/?utm_source=ig_embed
عفت عمر کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ ‘ننگے پاؤں’ میں صبا حمید اور راحت کاظمی نے ان کے والدین کا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے مذکورہ ڈرامے کے ایک سین کو بار بار شوٹ کروایا۔

عفت عمر کے مطابق راحت کاظمی کو اس بات کا پتا نہیں تھا مگر میں اپنی ٹھرک پوری کر رہی تھی۔

عفت عمر کی مذکورہ ویڈیو کلپ ان کی جانب سے اداکار علی رحمٰن اور حریم فاروق کے 30 اگست 2019 کے انٹرویو سے لی گئی تھی۔

یہ جملے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر پر تنقید کے تیر برسانے شروع کردیئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اپنے باپ کی عمر کے شخص راحت کاظمی سے جو کہ ڈرامے میں بھی عفت کے والد کا کردار ادا کررہے تھے، ان سے عفت عمر کا اپنی ’’رومانس کی خواہش‘‘ کے لیے گلے ملنے کا عمل افسوس ناک ہے۔

عفت عمر کی جانب سے ڈرامے ننگے پاؤں میں والد کا کردار نبھانے والے سینیئر اداکار راحت کاظمی کے ساتھ بار بار گلے ملنے کا سین شوٹ کروانے کا اعتراف کرنے کے بعد انہیں ایک سال بعد اب شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اداکارہ نے مذکورہ ڈرامے کا وہ سین بھی شیئر کیا جس میں راحت کاظمی (والد) اپنی بیٹی (عفت عمر) کو گلے لگا رہے ہیں
https://www.instagram.com/p/CE_QXKKA7kM/?utm_source=ig_embed
عفت عمر نے ڈرامے کا مذکورہ سین انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ معصوم جھپی۔

سوشل صارفین جو پہلے ہی اداکارہ کے ریمارکس سے خوش نہ تھے اب اس وضاحت پر مزید برہم ہوگئے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ کہاں یہ عمل ان کی رومانس کی خواہش کے لیے تھا اور اب اسے ’معصومانہ جھپی‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ دونوں باتیں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔


https://twitter.com/Rizwow/status/1303371424673955840

Shares: