معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس چینل پر وہ سوشل ایشوز پر مبنی وڈیوز ڈالا کریں گی، کچھ ان کے مختلف اور سنجیدہ موضوعات پر تجزیاتی وڈیوز بھی ہوا کریں گی، عفت عمر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج کل ہر کسی کا اپنا ایک یوٹیوب ہے میں نے سوچا کہ اپنے یوٹیوب چینل پر انسان اپنے دل کی بات آسانی سے کہہ سکتا ہے۔ میں اپنے یوٹیوب چینل پر بامقصد اور بامعنی وڈیوز اپلوڈ کیا کروں گی تاکہ جو بھی میرے چینل پر آئے اسے کچھ نہ کچھ ایسی چیز ضرور ملے جو موجودہ حالات کے نتاظر میں بنائی گئی ہو گی۔ عفت عمر نے کہا کہ میری عادت ہے میرے دل میں جو آئے میں بول دیتی ہوں اور میرے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر بولنا بات کرنا اور بھی آسان ہو گا۔
یاد رہے کہ ”عفت عمر سے پہلے بھی بہت سارے فنکار ہیں جن کے اپنے یوٹیوب چینل ہیں” جن میں منیب بٹ ، ایمن خان ، منال خان ، صاحبہ ، ریمبو ، نشو ، احسن خان ، ثناء نواز و دیگر ہر کوئی اپنے چینلز پر اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ آگاہی اپنے مداحوں کو دے رہے ہوتے ہیں۔