ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ، میں نے اپنے اردگرد شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے. میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ لوگ ہراساں تو ہوتے ہیں لیکن خوف کے مارے اس پر بات نہیں کرتے ان کو لگتا ہے کہ ہم نے بات کی تو لوگ ہمیں ہی غلط سمجھیں گے اور برا بھلا کہیں گے. انہوں نے کہا کہ چونکہ لوگ جنسی ہراسانی پر بات نہیں کرتے گھبراتے ہیں ہچکچاتے ہیں تو پھر جو لوگ اس پر بات کرتے ہیں ان کو سنا جانا چاہیے.
اس سے ان کے اندر اعتماد پیدا ہو گا. انہوں نے کہاکہ جنسی ہراسانی کو ختم کرنے کا یہ آسان طریقہ ہے کہ جو شخص ایسا کرتا ہے اسکا نام سر عام لیں تاکہ اسکو کچھ تو شرم آئے اور وہ آگے سے ایسا کرنے سے پہلے دس بار سوچے.انہوں نےکہا کہ ”ہماری سوسائٹی میں بہت ساری خواتین ایسی ہیں جاب کرنا جن کی مجبوری ہے لہذا وہ جنسی ہراسانی پر آواز نہیں اٹھا پاتیں” .عفت عمر نے کہا کہ مجھے اس مسئلے کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں بہت ووکل ہوں اور ایسا کرنے والے کے منہ پر تھپٹر جڑ دوں گی .