سابق ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں 8 مارچ کو عورت مارچ میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے گانے گائے اور عورتوں کے حق میں بلند آواز میں نعرے بھی لگائے. عفت عمر نے دعوی کیا ہے کہ انہیں عورت مارچ میں‌ہراساں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز اور صحافیوں کو مجھ پہ اس لئے اعتراض تھا کیونکہ میں عورت مارچ کو سپورٹ کرنے کےلئے کیوں آئی ہوں. انہوں نے کہا کہ اسی غصے میں انہوں نے مجھ سے بد تمیزی کی اور طرح طرح کے سوال کئے جن سے لگ رہا تھا کہ جیسے ان کو عورت مارچ میں خرابی پیدا کرنے کے لئے

بھیجا گیا ہے. عفت عمر نے کہا کہ خواتین کی بھی بات سنی جانی چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ اب عورتیں اپنے حق کے لئے خود کھڑی ہوتی ہیں. اور جب وہ اپنا حق مانگتی ہیں تو ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عورت مارچ پر اتنی تنقید کیوں کی جاتی ہے. عفت عمر نے کہا کہ مجھے عورت مارچ میں باقاعدہ طور پر ہراساں کیا گیا. عفت عمر نے کہا کہ عورت کو ہر جگہ ہر بار ہراساں کیا جاتا ہے یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے.

Shares: