لاہور: اداکارہ و ماڈل افرا خان کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ماڈل افرا خان پر ایک بزنس مین کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ و ماڈل افرا خان نے شہر کے ممتاز تاجر کے ساتھ ویڈیو بنا کر انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کیا تھا اداکارہ و ماڈل مبینہ طور پر تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ بھی مانگ رہی تھی۔

اس ضمن میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ افرا خان کی جانب سے بزنس مین سے 5 لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر بھی کرائے گئے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ماڈل افرا خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Shares: