سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی کو حادثہ
اسلام آباد سری نگر ہائی وے پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری صاحب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا-
باغی ٹی وی : سابق چیف جسٹس کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ سپورٹس کمپلیکس کے قریب پیش آیا دو موٹر سائیکل سوار زخمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ،گاڑی سابق چیف جسٹس کا ڈرائیور چلا رہا تھا، جسٹس(ر) افتخار چوہدری فیملی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے تاہم افتخار محمد چوہدری اور ان کے اہل خانہ حادثے میں محفوظ رہے حادثے میں کاروں کو معمولی نقصان پہنچا-
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا کارروائی نہیں کروانا چاہتا ،فریقین میں صلح ہو گئی ہے ، زخمی کا مکمل علاج معالجہ کرانے کی ذمہ داری بھی سابق چیف جسٹس نے اپنے سر لے لی ہے اور پولیس نےافتخار محمد چوہدری کی ہدایت پر ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا-