اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اب شفٹوں میں کام کرنے کا زمانہ گیا ، پاکستان میں ہی شفٹوں میں کام کرنے کا رواج ابھی تک ہے ورنہ دنیا تو کب کا شفٹوں میں کام کرنے کا سلسلہ چھوڑ چکی ہے. انہوں نے کہا کہ اب زمانہ بدل چکا ہے اب ہمیں جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہو گا ورنہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اگر ڈھنگ سے پنجابی فلم بنائی جائے تو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہے. ہماری فلم سپر پنجابی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 860 اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے،”سپر پنجابی”

تفریح سے بھر پور فلم ہے جسے دنیا بھر کے شائقین ضرور پسند کریں گے،افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پانچ ہفتوں میں میری اور ناصر چنیوٹی کی پانچ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں،صفدر ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے او نیگیٹو ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن عباس حیدر کے بغیر پنجابی فلم انڈسٹری کچھ نہیں ہے، محسن عباس حیدر پنجابی فلموں کا سرمایہ ہے، میں اسکی اداکاری سے بے حد متاثر ہوں بڑوں کا احترام کرتا ہے لیکن جب کیمرے کے سامنے آتا ہے تو سینئر جونئیر بھول کر اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے جوکہ بہت اچھی بات ہے.

Shares: