پولیس اب عوام کے ساتھ کیسا رویہ اپنائے گی ، آئی جی اسلام آباد نے بتادیا

0
35

پولیس اب عوام کے ساتھ کیسا رویہ اپنائے گی ، آئی جی اسلام آباد نے بتادیا

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پولیس کو عوام کا خادم بننا ہوگا۔ انہوں نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایس ڈی پی اوز کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ ایک ماہ میں کارکردگی نہ دکھانے والے والوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تمام ڈی ائی جیز، اے ائی جیز، ایس ایس پیز، زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایس پی سٹی، ایس پی صدر اور ایس پی انڈسٹریل ایریا پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے ایس پی رورل کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔
آئی جی نے واضح طور پر احکامات دیے ہیں کہ ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے اور پڑھے لکھے افسران کو ایس ایچ اوز جیسے اہم عہدوں پر تعینات کیا جائے۔

Leave a reply