تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے ،اس کیس میں آئی جی اسلام غیرمشروط معافی نامہ جمع کراچکے ہیں، آئی جی کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئی جی کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے
واضح رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دینے کا کہا تھا جس پر آئی جی نے شیریں مزاری کو جرمانہ ادا کردیا تھا
دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ جب مقدمات بنے تب گرفتاری کیوں نہیں کی؟، 2014 کے مقدمات کا کیا اسٹیٹس ہے؟ ای سی ایل میں بھی وفاقی حکومت ہی منظوری دیتی ہے ان مقدمات کو 10 سال ہوگئے ہیں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے لیے کیا وفاقی حکومت سے اجازت لی گئی؟
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، جس پر حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمیں تفتیشی ایجنسی لکھتی ہے تب ہی نام شامل کیا جاتا ہے وفاقی حکومت منظوری دیتی ہے جب کہ فہرست وزارت داخلہ تیار کرتی ہے، وفاقی حکومت اپنا اختیار کسی کو دے ہی نہیں سکتی، رولز میں سے وفاقی حکومت کا لفظ ہے ڈی پاسپورٹ کا لفظ نہیں۔
اسلام آباد پولیس کے افسران کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کے حوالے سے توہین عدالت کارروائی کے متعلق خبریں۔اسلام آباد پولیس قانون کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس اپنے افسران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام آباد پولیس ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اسلام آباد پولیس کے افسران کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس اس حوالے قانونی چارہ جوئی کررہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے حوالے سے پہلے بھی اس طرح کی بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں۔افواہوں اور غیر مصدقہ بیانات سے ہوشیار رہیں۔ قانون کی بالا دستی کے لیے پولیس سے تعاون فرمائیں۔
ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ
محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا
پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس