آئی جی اسلام آباد نے ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ تھانہ جات کے لئے مختص کرنے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا

0
41

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ کیا ,تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کی ان کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا ،فرنٹ ڈیسک پر موجود عملے سے شکایات کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی ،تھانے میں کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو مناسب جگہ منتقل نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ایس ایس پی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو فوری طور پر مناسب جگہ منتقل اورقابل شناخت گاڑیوں کو جلد از جلد اصل مالکان کے حوالے جبکہ عدم شناخت والی گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو متعلقہ اداروں سے ملکر آکشن کرنے کے انتظامات کئے جائیں مقدمات میں مطلوب گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو بھی دیگر جگہوں پر فوری منتقل کیا جائے مزید انھوں نے کہا کہ زونل ایس پیزروزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ تھانے میں گزاریں اورشہریوں کو درپیش مسائل کو سن کر ان کے حل کو یقینی بنائیں ،تھانوں کے اندرونی حصوں کو صاف ستھرا، سرسبز وشاداب اور خوبصورت بنایا جائے تاکہ کام کی غرض سے آنے والے شہریوں کو تحفظ کے احساس کے ساتھ دوستانہ ماحو ل فراہم کیا جا سکے ، رہائشی بیرکس خصوصی طور پر واش رومز کی صفائی ستھرائی پر توجہ دی جائے ، زیر تفتیش مقدمات اور زیر التواءچالان کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ،انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے۔

Leave a reply