آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کی پریس کانفرس

0
50

اسلام آباد:تاریخ26شام6بجکر30منٹ)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کی ٹریفک آفس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کوشش ہے اسلام آباد کے شہریوں کو اچھا سفری ماحول دیں ہم نے گزشتہ تین ماہ میں لوگوں کو آ گاہی مہم کے ذریعے تعلیم دی ٹریفک پولیس نے ایک نئی حکمت عملی بنائی ہےمنظم ٹریفک محفوظ روڈ کے نام سے ایک مہم چلانے لگے ہیں
ہم اب انفورسمنٹ کریں گے اور سختی کریں گے آئی جی اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا کے ہم اسلام آباد کے روڈز کو ماڈل بنانا چاہتے ہیں کوویڈ میں ہم نے بہت سارے اقدامات لیے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیاہم اب پوائنٹ سسٹم پر جائیں گے ہر خلاف ورزی پر پوائنٹس منہا ہوں گے زیادہ خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کیا جائے گا ٹریفک پولیس نے سات قسم کی ٹیمیں بنائی ہیں ٹریفک پولیس کے وسائل کو پورا کیا ہے دو شفٹوں میں بائیس لوگ کام کریں گےایگل آئی یونٹ بنایا جا رہا ہے و پلوں پر موجود ہوں گےسڑک پر بارہ پٹرول ٹیم ہوں گی جو خلاف ورزی پر اگلی ٹیم کو اطلاع دیں گی پبلک سروس گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الگ ٹیمیں ہوں گی ماحولیات کے ساتھ فٹنس سکواڈ بنا رہے ہیں جو سات گاڑیاں پر مشتمل ہوگا
بڑی گاڑیوں کی شہر میں داخلے کا وقت ایک گھنٹا بڑھا رہے ہیں ٹریفک پولیس کی نفری پوری کرنے کے حوالے سے حکومت کو ریکوزیشن بھیجی ہے ٹریفک پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں سے لوگوں کو یہاں شفٹ کیا گیا ہے آئی جی اسلام آباد

Leave a reply