"آئی جی اسلام آباد کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ”

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ،عوام اور پولیس کے درمیان خلاکو کم کرنے اور روایتی تھانہ کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات ، شہر اقتدار کے تھانہ جات کی سطح پرطلبا انٹرنیزز ” تعینات کرنے کا فیصلہ ،اس مقصد کیلئے تعلیم یافتہ باصلاحیت انٹرنیزز طلبا نوجوانوں کو چناؤ گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طلبا انٹرنیزز پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے ،تھانہ جات میں سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے، پولیس اور عوام کے مابین پائی جانے دوریوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کریں گے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانوں میں پولیس کے روزمرہ کے عوامل اور عوام کے ساتھ رویوں، کوتاہیوں اور دیگر حائل رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کریں گے ، ان وجوہات کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے سنٹرل پولیس آفس میں بھجوائیں گے، سینئرافسران پر مشتمل ایک باقاعدہ طور پر بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو ان رپورٹس کا جائزہ لیں گئے ۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سینئر افسران اپنی سفارشات مرتب کرکے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ، ان اقدامات کا مقصد تھانہ کلچر کی بہتری ،روایتی کلچر کے خاتمہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔

Comments are closed.