آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔

میٹنگ میں تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز جیلخانہ جات کی شرکت۔ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت ایس او پیز کے مطابق قیدیوں کو ان کے گھر والوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ قیدیوں کو بہترین خوراک مہیا کی جائے۔ کنٹین کا سامان قیدیوں کو مارکیٹ ریٹ پر مہیا کیا جائے۔ مرزا شاہد سلیم بیگ

جیلوں میں مزید واش رومز کی تعمیر کی جائے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ قبل ازیں تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے ریجن کی جیلوں کے سکیورٹی امور اور مجموعی صورتحال پر آئی جی جیلخانہ جات کو بریف کیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر، فیصل آباد ریجن سعیداللہ گوندل، سرگودھا ریجن نوید رؤف، راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروز، ساہیوال ریجن کامران انجم، ملتان ریجن محسن رفیق اور بہاولپور ریجن رانا رؤف نے شرکت کی۔

Comments are closed.