آئی جی کی تعیناتی کے لئے ہم یہ کام نہیں کریں گے، سعید غنی نے کیا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کےلیےوفاق کو5نام بھیجے گئے،آئی جی سندھ کے مسئلے پر ملاقات میں پانچوں ناموں پر بات ہوئی،توقع تھی آئی جی سندھ کے نام پر اتفاق کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا،دیگر آئی جیز کی تبدیلی کے وقت اس قانون پر عمل نہیں کیا گیا،اسی قانون پر عمل کرنا ہے تو دیگرآئی جیز کے لیے بھی کابینہ سے منظوری لینا ہوگی،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی کی تعیناتی کے لیے گورنر سندھ سے مشاورت کرنا آئینی نہیں،ہم آئی جی کی تعیناتی کےلیے گورنر سندھ سے مشاورت نہیں کریں گے،آئی جی تعیناتی کےلیے چھٹا نام نہیں دیں گے،پنجاب کا آئی جی 30منٹ میں بدل جاتا ہے، 30روز گزرگئے سندھ کا آئی جی نہ بدلہ
سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟
سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کے حوالہ سے مشاورت ہوئی تھی کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ اس حوالہ سے گورنر سندھ سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا.
آئی جی سندھ کلیم امام کے تقریب سے خطاب کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی میدان میں آ گئے،سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،کلیم امام کے دور میں کراچی میں وارداتوں میں اضافہ ہوا،
سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ کلیم امام کے دور میں وزرا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے،کلیم امام کے دور میں سندھ میں صورتحال مزید خرا ب رہے ۔ کلیم امام کی سندھ میں کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی،
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، وہ بیانات دے رہے ہیں.آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں