-انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کانوشہرہ میں کمان اینڈ کنٹرول روم، کینٹ امام بارگاہوں، جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ۔محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کی اور اہل تشیع مشران کیساتھ ملاقاتیں کئیں اس موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے انکو تفصیلی بریفنگ دی جس آئی جی کے پی کے کے جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس اخترحیات خان نے محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے نوشہرہ کا مختصر دورہ کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود بھی اُنکے ہمراہ تھے۔نوشہرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نےنوشہرہ کینٹ کے امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے تمام سیکورٹی انتظامات چیک کئے۔اہل تشیع مشران سے ملکر ان سے مہیا کردہ سیکورٹی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے نوشہرہ پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس افسران و اہلکاران خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے ریزرو ٹیم ہمہ وقت تیار ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کے سیکورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔








