خفیہ ادارے کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا،آئی جی خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس

0
47

اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، آئی ایس آئی نے 13جولائی کوباڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی۔ آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔یہ کہنا تھا آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کا انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی نے 13جولائی کو باڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی، آئی ایس آئی نے ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع دی تو پولیس ہائی الرٹ تھی۔
اختر حیات کا کہنا تھا کہ دو دہشت گردوں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی ، ایک دہشت گرد نے مرکزی اور دوسرے نے عقبی دروازے سے گھسنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اسٹیشن کے باہر اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو پہلے ہی مار دیا گیا جبکہ تھانے میں گھسنے سے روکنے پر زخمی دہشتگرد نے خود کو دھماکےسے اڑالیا۔انھوں نے بتایا کہ 7سے 8منٹ میں دونوں دہشتگردوں کو پسپا کردیا گیا تھا ، صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے ، کےپی پولیس کا حوصلہ ہمیشہ بلند رہا ہے اورہمیشہ بہادری سے مقابلہ کیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط رابطے سے اور پولیس کی بروقت حکمت عملی سے دہشتگرد حملہ ناکام ہوا ، دہشتگردوں کے حملے میں ایک سپاہی شہید ہوئے ہیں، دونوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے،ڈی این اے اور فنگر پرنٹ فرانزک کیلئے بھجوادیئے۔
اختر حیات کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی اقدامات اور سیکیورٹی انتظامات بہت ضروری ہوتے ہیں ، کوشش یہی ہوتی ہے کہ پولیس کے جوانوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں۔

Leave a reply