لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا دیا ہے، جس کے بعد وہ اقوام متحدہ میں بطور ایڈوائزر پولیس کا چارج سنبھالیں گے۔
آئی جی پولیس کی جانب سے چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسسز کو ارسال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے تاحال کسی بھی افسر کو آئی جی پنجاب کا چارج نہیں دیا گیا۔
دوسری طرف کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے انکار اور مسلسل چھٹیوں کے باعث اب عبدللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے، اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عبداللہ سنبل اس سے قبل قائمقام چیف سیکرٹری پنجاب تھے، اور کامران علی افضل کی طویل رخصت کے باعث عہدہ مستقل چیف سیکرٹری سے خالی تھا۔
گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے…
سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 17ستمبر سے اب تک 105روز کی رخصت مکمل کرچکے ہیں اور ان کی رخصت پانچویں مرتبہ 120 دن کی منظور ہوئی تھی، جب کہ وہ وفاقی کو متعدد بار پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرچکے تھے۔
کامران علی افضل اس سے پہلے بھی مختلف سرکاری عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ انہیں دسمبر 2020میں بطور وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مینجمنٹ پر کنٹرول رکھنے والے بیوروکریٹ ہیں۔
ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد…
سابق دور حکومت میں مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں تین چیف سیکرٹری اور چار آئی جی تبدیل کی گئے تھے، مگر موجودہ حکومت نے تین سالوں میں ہی یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک پنجاب میں پانچ چیف سیکرٹری اور سات آئی جی پولیس تبدیل ہو چکے ہیں۔ اور اگر موجودہ پنجاب میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت کاجائزہ لیں تو آج پھرچیف سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا ہے اور یوں پنجاب حکومت میں 2018 سے لیکراب تک 6 چیف سیکرٹریز آزما لیے ہیں