آئی جی پنجاب کے احکامات، پولیس اب کیا کرنے والی ہے؟

0
43

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت آئی ٹی پراجیکٹس کے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ڈی آئی جی آئی ٹی نے نئے ماڈیولز اورسافٹ وئیرز کی تیاری کے متعلق آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ پنجاب پولیس کے مختلف آئی ٹی پراجیکٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعدآئی جی پنجاب نے احکامات جاری کئے۔ پولیس کے آپریشنل اور ورکنگ سسٹم کو آئی ٹی کے نئے ماڈیولز پر اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ عوامی سہولت کیلئے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس میں مزید بہتری کیلئے انسپکشن کو مزید موثر بنایاجائے۔ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو شہریوں کی سہولت اور رابطہ کاری کیلئے مزید آسان اور موثر بنایا جائے۔ فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز اور 8787کمپلینٹ سسٹم پر موصول ہر درخواست کوٹائم فریم کے اندر حل کیا جائے۔ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم،کریمنل ریکارڈ آفس اورہوٹل آئی سمیت دیگرپراجیکٹس کومزید اپ گریڈ کیا جائے۔ سنگین جرائم کی بیخ کنی اور تفتیش کے لیے جیو فینسنگ اور فارنزک سائنس سے بطور خاص استفادہ کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود سلیم، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔۔

Leave a reply