باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے تبادلوں کے لیے سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب کا نیا اسٹینڈنگ آرڈر دس صفات پر مشتمل ہے۔ کسی بھی کانسٹیبل کا دوسرے ضلع جانے کے لئے آر پی او، ڈی پی او کا این او سی ضروری ہوگا۔ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل اپنے ضلع میں مستقل جانا چاہتا ہو تو 10 سالہ سروس ضروری ہے۔ کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل کسی یونٹ میں کام کرنا چاہتا ہوں تو بھی 10 سالہ سروس ضروری ہے۔ اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی بھی اپنے ضلع میں جانے کے لیے دس سالہ سروس لازم قرار دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق شوکاز نوٹس اور انکوائری کی صورت میں تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیے افسران کا ریکارڈ بھی آر پی او، ڈی پی او خود چیک کریں گے۔ ویڈ لاک پالیسی کے تحت فوری متعلقہ ضلع میں تبادلہ کیا جائے۔ تمام تقرر و تبادلے ایچ آر آئی ایم سسٹم کے تحت کیے جائیں، پولیس سے دوسرے محکمے میں 3 سال سے لے کر 5 سال تک ڈیپوٹیشن پر بھیجا جائے گا۔ کسی یونٹ میں 3 سالہ سروس کرنے والے سب انسپکٹر کو دوبارہ اس یونٹ میں نہیں بھیجا جائے گا۔ آر پی او، ڈی پی او ذاتی شنوائی کے بعد ہی تبادلہ کریں گے، ٹریفک پولیس کی جونیئر رینک کے تقرر و تبادلے نئے رولز کے تحت کیے جائیں، شعبہ ٹریننگ میں نوکری کرنے والے جونیئر رینک کے افسر یا اہلکار کو پنجاب کانسٹیبلری نہیں بھیجا جائے گا۔ 56 سال سے زائد عمر کا اہلکار کسی دوسرے یونٹ میں نہیں جاسکتا۔

Shares: