آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اورContainment of Corona Pandemic کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر 23882 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 966ناکوں پر 224723 گاڑیوں، 529635 موٹر سائیکلوں اور 1083843 شہریوں کو چیک کیا گیا۔ 667589 شہریوں کو وارننگ، 45203 سے سیکیورٹی بانڈزاور 22108 شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔ 25302 شہری ضمانت پر رہا جبکہ 4162 دوکانوں اور 238 ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 837 مقدمات درج کرتے ہوئے 1339 قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 937 گرفتار جبکہ 402ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے 762150 کلو گرام گندم، 337765 کلو گرام چینی، 250801 ماسک، 999 سینٹائزر، 28 طبی آلات اور 153572 دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔
پنجاب میں پولیس کی جانب سے 16مارچ سے جاری آپریشن میں 265356 شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ274830 کو امداد فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔