شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے آئی جی پنجاب کی ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ہدایات جاری۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پرائم منسٹر پورٹل اور 8787کمپلینٹ سیل سمیت ہرفورم پر انویسٹی گیشن سے متعلقہ شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔ مذکورہ بالا فورمز پر موصول ہونے والی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کیلئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ان کیسز کی مانیٹرنگ خود کریں۔ سنگین جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بھی ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کریں۔ کرائم اورانویسٹی گیشن سے متعلقہ تمام ریکارڈ اور ڈیٹا کے سسٹم میں بروقت اندراج کو ہرصورت یقینی بنایاجائے۔ تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید ٹریننگ ماڈیولز سے متعلقہ ریفریشر کورسز بھی جاری رکھے جائیں۔ یہ ہدایات آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن سے متعلقہ شکایات کے بروقت ازالے کیلئے منعقدہ اجلاس میں جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن مسعود سلیم اور اے آئی جی مانیٹرنگ عمارہ اطہر بھی موجود تھیں۔

شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے آئی جی پنجاب کے نئے احکامات،
Shares: