آئی جی پنجاب کا عوامی مسائل کے بلا تاخیر اور باآسانی حل یقینی بنانے کیلئے احسن اقدام۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ضلعی اور تحصیل لیول پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا حکم دے دیا۔
سی سی پی لاہور سمیت تمام آرپی اوز, سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔ آئی جی پنجاب نے حکم کیا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے قبل لوگوں کی آگاہی کیلئے ضلعی پولیس مقامی میڈیا اور کیبل نیٹ ورک کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ افسران ذاتی طور پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنا کر انہیں انصاف فراہم کریں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سب ڈویڑن لیول پر تمام سرکل افسران / ایس ڈی پی اوز کھلی کچہری کا انعقاد یقینی بنائیں۔ پسماندہ اور دودراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے بروقت اور بلا تعطل انعقاد پر بطور خاص توجہ مرکوز رکھی جائے۔ پولیس کے تمام متعلقہ یونٹس کے افسران و سٹاف کی کھلی کچہریوں میں موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے تمام لوگوں کے کوائف اور انکی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ باقاعدگی سے محفوظ کیا جائے۔ کھلی کچہریوں میں ہونے والے فیصلوں اور اعلانات پر من و عن عمل درآمد افسران ذاتی نگرانی میں یقینی بنائیں۔ ڈی پی اوز ماہانہ کچہری کے انعقاد سے قبل فالواپ میٹنگ میں پچھلی کچہری کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ ضرور لیں۔ شہریوں کے مسائل کے بلا تاخیر حل کیلئے مندرجہ بالا ہدایات پر عمل در آمد ہر صورت یقینی بناتے ہوئے ماہانہ پراگرس رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔








